”تمہیں اس سے شادی نہیں کرنی چاہیے تھی ،بلکہ راکھی باندھنی چاہیے تھی کیو نکہ تمہاری ۔۔۔“نیہا دھوپیا کی شادی پر بھارتی شہری نے ایسی بات کہہ دی کہ انٹر نیٹ پر طوفان برپا ہو گیا

”تمہیں اس سے شادی نہیں کرنی چاہیے تھی ،بلکہ راکھی باندھنی چاہیے تھی کیو نکہ ...
”تمہیں اس سے شادی نہیں کرنی چاہیے تھی ،بلکہ راکھی باندھنی چاہیے تھی کیو نکہ تمہاری ۔۔۔“نیہا دھوپیا کی شادی پر بھارتی شہری نے ایسی بات کہہ دی کہ انٹر نیٹ پر طوفان برپا ہو گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نامور بالی وڈ اداکارہ اورمیزبان نیہا دھوپیا اپنے سے دوسال چھوٹے شخص کے ساتھ شادی کرنے پر سوشل میڈیا پرتنقید کا نشانہ بن گئیں۔اداکارہ نیہا دھوپیا رواں ماہ 10 مئی کو اپنے قریبی دوست اور اداکار انگد بیدی سنگھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔ اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی طرح نیہا دھوپیا کی شادی کے چرچے بھی کئی روز ان کے چاہنے والوں کی جانب سے دونوں کو مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جارہی رہا۔ تاہم کچھ لوگوں کونیہا کی خوشیاں ایک آنکھ نہیں بھارہیں اور انہیں اپنے سے دوسال چھوٹے شخص سے شادی کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے۔نیہا دھوپیا 37 برس کی ہیں اور ان کے شوہر انگد بیدی سنگھ 35 برس کے ہیں بس عمر کا یہی فرق لوگوں کو پسند نہیں آرہا اور انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

حال ہی میں نیہا دھوپیا نے اپنے شوہر کی آنے والی فلم’سورما‘کا پوسٹر انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا اور ساتھ میں اپنے شوہر کے بارے میں لکھا کہ انگد کا دل سونے کا ہے۔ایک صارف نے نیہا دھوپیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ’دوسال چھوٹا ہے تم سے انگد بیدی، شوہر نہیں بھائی ہے تمہارا، راکھی پہناو۔‘

نیہا کو یہ تنقید برداشت نہ ہوئی اور انہوں نے خود پر تنقید کرنےو الے شخص کو بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا ’آپ کی نصیحت کا شکریہ، اب مجھ پر ایک احسان کرو اور اپنی زندگی جیو۔‘

واضح رہے کہ نیہا دھوپیا پہلی اداکارہ نہیں ہیں جنہوں نے اپنے سے کم عمر شخص سے شادی کی ہے بلکہ اس سے قبل متعدد اداکارائیں اپنے سے چھوٹے مردوں سے شادی کے بندھ چکی ہیں جن میں سرفہرست ایشوریا رائے بچن ہیں جو ابھیشیک بچن سے دوسال بڑی ہیں جب کہ اداکارہ بپاشا باسو بھی کرن سنگھ گروور سے تین سال بڑی ہیں۔

مزید : تفریح