”اس ٹی وی چینل کو توفیق دے کہ وہ جلد۔۔۔“ مولانا کوکب نورانی نے لائیو پروگرام میں اس ہی ٹی وی چینل کے بارے ایسی دعا کروا دی کہ آئندہ کبھی کسی پروگرام میں انہیں شامل ہی نہ کیا جائے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

”اس ٹی وی چینل کو توفیق دے کہ وہ جلد۔۔۔“ مولانا کوکب نورانی نے لائیو پروگرام ...
”اس ٹی وی چینل کو توفیق دے کہ وہ جلد۔۔۔“ مولانا کوکب نورانی نے لائیو پروگرام میں اس ہی ٹی وی چینل کے بارے ایسی دعا کروا دی کہ آئندہ کبھی کسی پروگرام میں انہیں شامل ہی نہ کیا جائے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ٹی وی چینلوں پر رمضان ٹرانسمیشنز کا آغاز بھی ہو چکا ہے جس میں اسلام سے متعلق گفتگو کے دوران علمائے کرام سوالات کے جواب دیتے ہیں اور پھر اجتماعی دعا کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔عدالت نے فہد مصطفی کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا، بہت بڑی مشکل میں پھنس گئے کیونکہ۔۔۔ 

معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر عامر لیاقت نجی ٹی وی بول نیوز پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہے ہیں جس میں مختلف علمائے کرام بیٹھ کر مختلف سوالات کے جواب دیتے ہیں اور پھر افطار سے کچھ دیر قبل اجتماعی دعا کروائی جاتی ہے مگر گزشتہ روز مولانا کوکب نورانی نے دعا کے دوران اللہ سبحان و تعالیٰ کی بارگاہ میں ایسی فریاد بھی کر دی کہ عامر لیاقت کے چہرے پر بھی مخصوص ہنسی آ گئی۔ 

مولانا کوکب نورانی نے دعا کے درمیان فرمایا ”یا رب العالمین اس ادارے کو توفیق دے کہ تمام لوگوں کو جلد تنخواہیں بھی ادا کر دے، الٰہی سب کے حق میں خیر فرما۔۔۔“ تنخواہوں سے متعلق دعا مانگنے پر وہاں موجود لوگوں نے چونک کر مولانا کی جانب دیکھا اور پھر زیر لب مسکراتے رہے جبکہ دعا ختم ہوتے ہی ڈاکٹر عامر لیاقت نے بھی مخصوص مسکراہٹ چہرے پر سجائی اور معنی خیز انداز میں کہا ”آمین، آمین۔۔۔ یا رب العالمین“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور /سندھ /کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...