سو روزہ پلان ناقابل عمل ہے، اگر عمران خان نے اس پر عمل درآمد کردیا توسیاست چھوڑدوں گا:خورشید شاہ

سو روزہ پلان ناقابل عمل ہے، اگر عمران خان نے اس پر عمل درآمد کردیا توسیاست ...
سو روزہ پلان ناقابل عمل ہے، اگر عمران خان نے اس پر عمل درآمد کردیا توسیاست چھوڑدوں گا:خورشید شاہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عمران خان کے سوروزہ اعلان پراپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے ردعمل دیا ہے کہ اگر سو دنوں میں عمران خان نے عمل درآمد کردیا توسیاست چھوڑدوں گا،یہ پروگرام ناقابل عمل ہے،دعووں کی کوئی حقیقت بھی ہونی چاہیے،خورشید شا ہ کاکہنا ہے کہ یہ عملی پلان نہیں صرف الیکشن شوشہ کہہ سکتا ہوں۔ میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ پاکستان تحریک ا نصاف اپنی طرف سے الیکشن جیت کربیٹھے ہیں اس لیے سو روزہ پروگرام دے دیا،یہ جیتے تو اب کوئی الیکشن ماننے کو تیار نہیں ہو گا ،ایک سو دن پروگرام دینا پری پول رگنگ کا اشارہ بھی بنتا ہے۔خورشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس ایک صوبہ تھا،وہاں عمل کیوں نہیں کیاان کے پاس بہت بڑاچانس تھاوہ ان چیزوں کوکے پی میں ثابت کرتے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک کروڑنوکریوں کی بات کی،صوبے میں پانچ ہزار بھی نہیں دے سکے،کے پی میں ترقیاتی کام دیکھ لیں اسکولوں کی حالت دیکھ لیں،دعووں کی کوئی حقیقت بھی ہونی چاہیے۔خورشید شاہ نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر سو دنوں میں عمران خان نے عمل درآمد کردیا توسیاست چھوڑدوں گا،یہ پروگرام ناقابل عمل ہے،خورشید شا ہ کاکہنا ہے کہ یہ عملی پلان نہیں، الیکشن شوشہ کہہ سکتا ہوں۔الیکشن جیت کر سو دن کا پروگرام دیا جاتا ہے پہلے نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے سواکسی جماعت نے عملی طورپرجنوبی پنجاب صوبے کی بات نہیں کی،عمران خان نے جنوبی پنجاب کا جولالی پاپ دیا اس میں کوئی حقیقت نہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک صحافی نے خو رشید شاہ سے سوال کیا کہ کیا احسن بھون جیسے کوئی سینئروکیل بھی نگران وزیراعظم ہو سکتے ہیں تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی احسن بھون بھی ہوسکتے ہیں۔

 

مزید : قومی