ن لیگ کی جانب سے نگراں وزیراعظم کیلئے تین نام سامنے آ گئے ، کون کون شامل ہے ؟ نام دیکھ کر عمران خان کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی کیونکہ۔۔۔

ن لیگ کی جانب سے نگراں وزیراعظم کیلئے تین نام سامنے آ گئے ، کون کون شامل ہے ؟ ...
ن لیگ کی جانب سے نگراں وزیراعظم کیلئے تین نام سامنے آ گئے ، کون کون شامل ہے ؟ نام دیکھ کر عمران خان کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی کیونکہ۔۔۔

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن نے نگراں وزیراعظم کیلئے تین نام پیش کر دیئے ہیں جن میں عشرت حسین ، تصدق جیلانی اور سابق چیف جسٹس ناصر الملک کے نام شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطا بق تحریک انصاف کی جانب سے نگراں وزیراعظم کیلئے دو نام دیئے گئے ہیں ان میں عشرت حسین اور تصدق جیلانی کے نام شامل ہیں اور یہ نام دوسری جانب ن لیگ نے بھی شامل کیے ہیں تاہم پیپلز پارٹی کی جانب سے دیئے گئے ذکاءاشرف اور جلیل عباس جیلانی کے ناموں کو تحریک انصاف نے مشترد کر دیاہے ۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ان ناموں پر غور کیا گیا تاہم کل کی ملاقات میں نگراں وزیراعظم کے حتمی نام کے اعلان کا امکان ہے ۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی