جب گواہ کے ایک بیان نے وکیلوں کے چھکے چھڑوادئیے،آپ سنیں گے تو ہنسی روک نہ پائیں گے 

جب گواہ کے ایک بیان نے وکیلوں کے چھکے چھڑوادئیے،آپ سنیں گے تو ہنسی روک نہ ...
جب گواہ کے ایک بیان نے وکیلوں کے چھکے چھڑوادئیے،آپ سنیں گے تو ہنسی روک نہ پائیں گے 

وکیل استغاثہ نے گواہ پر جرح کرتے ہوئے کہا۔’’ ہاں تو سلمان صاحب۔۔۔! 6 اپریل کو جب آپ بیگم رشید کے گھر گئے تو انہوں نے کیا کہا؟‘‘

’’آبجکشن یور آنر۔۔۔!‘‘ وکیل صفائی نے فوراً مداخلت کی۔’’فاضل وکیل کو میرے موکل سے یہ سوال کرنے کا حق نہیں پہنچتا۔‘‘

’’کیوں نہیں پہنچتا۔۔۔؟‘‘ وکیل استغاثہ نے جار حانہ لہجے میں کہا۔ اس کے بعد دونوں وکیلوں کے درمیان ایک گھنٹے تک بحث ہوتی رہی۔ وکیل استغاثہ نے بیسیوں قانونی حوالے دیئے اور پچاسوں مثالیں پیش کیں، جن کی بنا پر وہ سوال پوچھنے کا حق رکھتے تھے۔ ان کے جواب میں وکیل صفائی بھی بہت سے دلائل پیش کرتے رہے جن سے ظاہر ہوتا تھا کہ وکیل استغاثہ اپنی حیثیت کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں۔ آخر کار جج صاحب نے وکیل استغاثہ کو سوال کرنے کی اجازت دے دی۔

وکیل استغاثہ نے گہری سانس لے کر گویا تازہ دم ہوتے ہوئے نئے سرے سے سوال کیا۔’’ ہاں تو سلمان صاحب۔۔۔ 6 اپریل کو جب آپ بیگم رشید کے گھر گئے تو انہوں نے کیا کہا؟‘‘

’’کچھ بھی نہیں وکیل صاحب! کیونکہ وہ گھر پر موجود نہیں تھیں۔‘‘ گواہ نے سادگی سے جواب دیا۔

(علی احمد۔۔۔اٹلی )

مزید : لافٹر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...