تحریک انصاف نے نگران وزیر اعظم کے لیے پیپلز پارٹی کے تجویز کیے گئے نام مسترد کردئیے

تحریک انصاف نے نگران وزیر اعظم کے لیے پیپلز پارٹی کے تجویز کیے گئے نام مسترد ...
تحریک انصاف نے نگران وزیر اعظم کے لیے پیپلز پارٹی کے تجویز کیے گئے نام مسترد کردئیے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے نگراں وزیراعظم کے لیے پیپلز پارٹی کی جانب سے تجویز کیے گئے دونوں نام مسترد کر دیے۔پریس کانفرنس کے دوران ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لیے پیپلز پارٹی کی جانب سے دئیے گئے نام قبول نہیں ہیں کیونکہ نگران سیٹ اپ کو غیر جانبدار ہونا چاہیے تاکہ شفا ف الیکشن کی راہ ہموار ہو۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے بتایا تھا کہ گلف اسٹیل وہ ذرائع ہیں جن سے جائیدادیں بنیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ آج نواز شریف سے پوچھا جا رہا ہے کہ گلف اسٹیل کا سرمایہ کہاں سے آیا تو کہتے ہیں پتا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ ایون فیلڈ پراپرٹیز میری نہیں حسن اور حسین نواز سے پوچھیں، وہ دونوں تو اشتہاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت نے جب پوچھا تو نواز شریف نے کہا کہ حسن اور حسین برطانوی شہری ہیں ان سے نہیں پوچھا جا سکتا، نواز شریف سمجھتے ہیں کہ پوری قوم بے وقوف ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ اصل میں نواز شریف کے یہ دونوں بچے جا رہے تھے کہ انہیں راستے میں ایک مرغی مل گئی، یہ سونے کے انڈے دینے والی مرغی محمد بن جاسم ہیں جنہوں نے جاتے جاتے یہ پراپرٹی دے دیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ پتا نہیں گلف اسٹیل کے لیے وسائل کہاں سے آئے، گلف اسٹیل سے متعلق طارق شفیع سے پوچھیں اور طارق شفیع نے کہا گلف اسٹیل ان کی نہیں ہے۔

مزید : قومی