وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کرنل سہیل عابد شہید کے گھر آ مد،اہل خانہ سے تعزیت

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کرنل سہیل عابد شہید کے گھر آ مد،اہل خانہ سے ...
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کرنل سہیل عابد شہید کے گھر آ مد،اہل خانہ سے تعزیت

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے پاک فوج کے کرنل سہیل عابد شہید کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ۔اس موقع پر لواحقین کے ساتھ گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کرنل سہیل عابد شہیدجیسے بہادربیٹے پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں ان کا نام سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاک افواج کی تاریخ لازوال قربانیوں سے عبارت ہے۔

خیال رہے آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں آپریشن کیا تھا،جس کے نتیجے میں لشکر جھنگوی بلوچستان کے سربراہ سمیت تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔ آپریشن میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ملٹری انٹیلجنس کے کرنل سہیل عابد شہید ہوگئے تھے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد