بھارتی اداکار ورون دھون نے بھی روزہ رکھ لیا، ایسا ویڈیو پیغام جاری کر دیا کہ ہر مسلمان داد دینے لگا

بھارتی اداکار ورون دھون نے بھی روزہ رکھ لیا، ایسا ویڈیو پیغام جاری کر دیا کہ ...
بھارتی اداکار ورون دھون نے بھی روزہ رکھ لیا، ایسا ویڈیو پیغام جاری کر دیا کہ ہر مسلمان داد دینے لگا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی وڈ اداکار ورن دھون نے پہلے روزے پر اپنے مداحوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد دی اور یہ بھی بتایا کہ اپنے مسلمان مداحوں کے ساتھ انہوں نے بھی رمضان کا روزہ رکھا۔

#ramadan mubarak sab ko. @bodysculptorofficial #kalank

A post shared by Varun Dhawan (@varundvn) on

ڈیوڈ دھون کے بیٹے ورن دھون نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنے جم میں موجود ہیں۔اس ویڈیو کا آغاز انہوں نے سب کو سلام کرنے کے ساتھ کیا اور کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ رمضان شروع ہوگیا ہے اور یہ بہت ہی مقدس وقت ہے جب میرے تمام مسلم بھائی اور بہنوں نے روزہ رکھنا شروع کردیا ہے۔اداکار نے مزید کہا کہ آج میں نے اور میرے دوستوں نے بھی روزہ رکھا ہے۔وہ اپنی اس ویڈیو میں جم میں ورزش کرتے بھی نظر آئے۔

مزید : تفریح