آپ کو داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی تو یاد ہوں گے، اب یہ کہاں ہیں اور کیا کررہے ہیں؟ ایسی خبر آگئی کہ امریکہ میں کھلبلی مچ گئی

آپ کو داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی تو یاد ہوں گے، اب یہ کہاں ہیں اور کیا ...
آپ کو داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی تو یاد ہوں گے، اب یہ کہاں ہیں اور کیا کررہے ہیں؟ ایسی خبر آگئی کہ امریکہ میں کھلبلی مچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) شدت پسند تنظیم داعش کے بانی و سربراہ ابوبکر البغدادی کی موت کے بارے میں افواہیں تو بہت سامنے آئیں مگر اب یہ انکشاف سامنے آیاہے کہ وہ ناصرف زندہ ہے بلکہ اپنی دم توڑتی تنظیم کو بھی پھر سے زندہ کرنے کے لئے پوری طرح کوشاں ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس اداروں کا خیال ہے کہ ابوبکر البغدادی داعش کے کارکنوں کی تیزی سے کم ہوتی تعداد پر متفکر ہے اور اسے بڑھانے کے لئے نئی حکمت عملی تیار کررہا ہے۔ داعش کی نظریاتی تنظیم نو اس کا بنیادی مقصد ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے سکول کے بچوں کی ذہن سازی کے لئے وہ ایک خصوصی منصوبہ ترتیب دے رہا ہے۔ ایک انٹیلی جنس افسر ابوزبیر العراقی کا کہنا تھا کہ البغدادی نے گزشتہ سال شام میں اپنی تنظیم کے دارالحکومت رقہ میں ایک میٹنگ بلائی۔ اس میٹنگ میں داعش کے بہت سے اہم رہنماﺅں نے شرکت کی جبکہ اس کا خصوصی مقصد اس سلیبس کے متعلق بات چیت کرنا تھا جو نئی نسل کو پھر سے داعش کی جانب راغب کر سکے۔
اس سے پہلے البغدادی کی مصدمہ طور پر کسی جگہ موجودگی کی رپورٹ 2014ءمیں سامنے آئی تھی جس کے بعد متعدد افواہیں گردش کرتی رہیں۔ کبھی کہا جاتا کہ وہ مرچکا ہے کبھی بتایاجاتا کہ صرف زخمی ہوا ہے۔ بعض اوقات یہ رپورٹس بھی سامنے آئیں کہ اسے زہر دے کر ماردیا گیا ہے۔ حال ہی میں یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ روس، امریکہ، عراق کی فضائی کارروائیوں میں وہ شدید زخمی ہو نے کے بعد دنیا سے رخصت ہوگیا،مگر تازہ ترین رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ وہ ناصرف زندہ ہے بلکہ اپنی تنظیم کو نئی زندگی دینے کے لئے بھی پوری طرح متحرک ہے۔