2 نوجوانوں نے وہ چیز بنا لی کہ خواتین نے خریدنے کے لئے دوڑیں لگادیں، صرف 4 مہینے میں 10 کروڑ روپے کما لئے، ایسا کیا ہے؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

2 نوجوانوں نے وہ چیز بنا لی کہ خواتین نے خریدنے کے لئے دوڑیں لگادیں، صرف 4 ...
2 نوجوانوں نے وہ چیز بنا لی کہ خواتین نے خریدنے کے لئے دوڑیں لگادیں، صرف 4 مہینے میں 10 کروڑ روپے کما لئے، ایسا کیا ہے؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(نیوز ڈیسک)بیوٹی مارکیٹ میں کوئی نئی پراڈکٹ متعارف کروانا اور پھر اسے کامیاب بنانا انتہائی مشکل کاموں میں سے ایک ہے، مگر دو آسٹریلین نوجوانوں مینی باربس اور جیمز ہاشم کے لئے یہ بالکل بھی مشکل ثابت نہیں ہوا۔ انہوں نے محض چار ماہ قبل ’آسٹریلین پنک کلے‘ کے نام سے خواتین کے لئے ایک بیوٹی ماسک متعارف کروایا اور اب تک وہ اس پراڈکٹ کی فروخت سے 10 لاکھ ڈالر (تقریباً ساڑھے 11 کروڑ پاکستانی روپے) کماچکے ہیں۔ ان دونوں نوجوانوں کی عمر 22 سال ہے اور کم عمری میں ایسی شاندار کامیابی حاصل کرکے انہوں نے نئی مثال قائم کردی ہے ۔


مینی او رجیمز کا کہنا ہے کہ ان کا فیس ماسک جلد سے مضر اثرات کا خاتمہ کرتا ہے، آلودگی کو ختم کرتا ہے اور جلد کو تروتازہ بناتا ہے۔ مارکیٹ میں یہ بیوٹی ماسک 50 ڈالر میں دستیاب ہے اور مختلف ویب سائٹوں پر کسٹمر اس کے لئے بہت ہی اچھی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔


جیمز نے اپنی بیوٹی پراڈکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا ”جب ہم نے اس پراڈکٹ کا آغاز کیا تو اس کی کامیابی کے متعلق کچھ نہیں جانتے تھے مگر دو ہفتے میں ہی ہمارا ابتدائی طور پر تیار کردہ سارا سٹاک فروخت ہوگیا۔ تیسرے ہفتے ہماری آمدنی 50ہزار ڈالر فی ہفتہ سے زائد ہوچکی تھی۔ ہمارے منافع میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور ہم توقع کررہے ہیں کہ اگلے سال ہمارے منافع کی شرح میں 300 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہوگا۔ ہم اب تک 30ہزار سے زائد مرتبان فروخت کرچکے ہیں۔ ہم نے اس ماسک کو تیارکرنے کے لئے ایلوویرا اور انار کے اجزاءکو بھی استعمال کیا ہے جو جلد سے کیل مہاسوں اور دانوں کا خاتمہ کرتے ہیں، جلد کی سوزش کو کم کرتے ہیں اور قدرتی طریقے سے نکھار لاتے ہیں۔ یہ جلد نکھارنے والی قدرتی پراڈکٹ ہے اور اسی لئے یہ اتنی مقبول ہوئی ہے۔“