نئی تاریخ رقم ہوگئی، ائیرلائن نے پہلی مرتبہ ایسا جہاز اُڑادیا جس کا تمام عملہ خواتین اور۔۔۔

نئی تاریخ رقم ہوگئی، ائیرلائن نے پہلی مرتبہ ایسا جہاز اُڑادیا جس کا تمام ...
نئی تاریخ رقم ہوگئی، ائیرلائن نے پہلی مرتبہ ایسا جہاز اُڑادیا جس کا تمام عملہ خواتین اور۔۔۔

نیویارک(نیوز ڈیسک) ہوائی جہازوں کے عملے میں خواتین تو ہمیشہ سے شامل رہی ہیں۔ ائرہوسٹسوں کے علاوہ خواتین کا بطور پائلٹ فرائض سر انجا م دینا بھی اب کوئی انوکھی بات نہیں رہی۔ امریکا کی الاسکا ائرلائن نے البتہ اب ایک نیا ہی کام کر دکھایا ہے۔ گزشتہ روز اس ائرلائن نے تاریخ کی پہلی ایسی پرواز روانہ کی جس میں ائرہوسٹسوں، پائلٹس سمیت تمام عملہ ناصرف خواتین تھیں بلکہ سب کی سب سیاہ فام بھی تھیں۔ یہ سب سیاہ فام امریکی خواتین تھیں۔

یہ انوکھی پرواز گزشتہ روز سان فرانسسکو سے پورٹ لینڈ جانے والی پرواز 361 تھی جس کی کپتان تارا رائٹ اور فرسٹ آفیسر میلری کیو بھی سیاہ فام ہیں اور ان کی ہی طرح دیگر تمام عملہ بھی سیاہ فام امریکی خواتین پر مشتمل تھا۔ عملے کے متعلق یہ اعلان خود کپتان تارا رائٹ نے کیا جس پر مسافروں نے تالیاں بجا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور بہت سے مسافروں نے دونوں پائلٹ خواتین کے ساتھ اپنی تصاویر بھی بنوائیں۔

الاسکا ائیرلائن کی جانب سے اس شاندار لمحے کی ویڈیو اپنے فیس بک پیج پر بھی پوسٹ کی گئی ہے جہاں انٹرنیٹ صارفین نے اسے بہت پسند کیاہے۔ اب تک 23ہزار سے زائد افراد نے اس ویڈیو پر تبصرے کئے ہیں اور اسے 20ہزار سے زائد مرتبہ شیئر کیا گیاہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...