’میں نے کوشش کی کہ تم سے۔۔۔‘ اپنی سوتیلی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کی جیل میں لکھی گئی ڈائری سامنے آگئی، کیا سوچا تھا؟ ایسا شرمناک انکشاف کہ جان کر ہی عام انسان کانپ اُٹھے

’میں نے کوشش کی کہ تم سے۔۔۔‘ اپنی سوتیلی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے ...
’میں نے کوشش کی کہ تم سے۔۔۔‘ اپنی سوتیلی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کی جیل میں لکھی گئی ڈائری سامنے آگئی، کیا سوچا تھا؟ ایسا شرمناک انکشاف کہ جان کر ہی عام انسان کانپ اُٹھے

  

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)اپنی سوتیلی بیٹی کو بار بار جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت امریکی شہری کی جیل میں لکھی گئی ڈائری سامنے آگئی ہے، جس کے شرمناک الفاظ اس بدبخت کی درندہ صفتی کی ہولناک داستان بیان کرتے ہیں۔ اس بدبخت نے اپنی سوتیلی بیٹی کو آٹھ سال سے 13 سال کی عمر کے دوران بے شمار دفعہ ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔

میل آن لائن کے مطابق مجرم کی تحریر سے پتا چلتا ہے کہ بچی نے خود پر بیتنے والے ظلم کے بارے میں اپنی والدہ کو بھی بتایا، حتیٰ کہ ایک بار اسے یہ بھی بتایا کہ اس کے جسم کے نازک حصوں سے خون بہہ رہا تھا، لیکن اس کے باوجود بدقسمت بچی کی بات پر توجہ نہیں دی گئی۔ جب فروری 2016ءمیں اس کے شیطان صفت باپ کو ایک او رجرم میں گرفتار کیاگیا تو اس وقت بچی نے ایک بار پھر اپنی حالت زار کے بارے میں آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا اور پولیس کو خبردار کیا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ اس بدبخت کے شیطانی جرائم منظر عام پر آئے تھے۔

حال ہی میں اس کی ڈائری کے کچھ اوراق سامنے آئے ہیں جن میں وہ اپنی بیٹی کے لئے اپنی ہوس کا حال بیان کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ ”میں نے ہر ممکن کوشش کی کہ تم سے دور رہوں، کیونکہ مجھے معلوم تھا کہ میں کیا کرنے جارہا ہوں۔“ اسی طرح ایک اور جگہ اپنے گناہوں پر پچھتاوے کا اظہار کرتے ہوئے وہ اپنی بیٹی کے بارے میں لکھتا ہے کہ ”وہ ایک نئی زندگی چاہتی تھی جس میں وہ اپنا استحصال کرنے والے سے دور رہ سکے۔ یا خدا، میں کس قدر بدنما درندہ ہوں۔“

گزشتہ ہفتے اس شیطان صفت ملزم کے خلاف وولن گانگ لوکل کورٹ میں سوتیلی بیٹی پر متعدد جنسی حملوں کے الزامات کے تحت مقدمے کی سماعت کا آغاز ہوا۔ اس دوران لڑکی کی والدہ نے بھی پہلی بار ان جرائم کے متعلق عدالت کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ اس مقدمے کی کاروائی جاری ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی