عما دوسیم کے گھٹنے کی انجری کا علاج مکمل،جولائی میں قومی ٹیم کا حصہ ہونے کا امکان

عما دوسیم کے گھٹنے کی انجری کا علاج مکمل،جولائی میں قومی ٹیم کا حصہ ہونے ...
عما دوسیم کے گھٹنے کی انجری کا علاج مکمل،جولائی میں قومی ٹیم کا حصہ ہونے کا امکان

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی آل راونڈر عماد وسیم گھٹنے کی انجری کے علاج کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں،ممکنہ طو رپر وہ جولائی میں قومی ٹیم کے سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

سوشل میڈیا پر انہوں نے ڈاکٹر اور فزیو تھراپسٹ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”آپ کے ساتھ کام کرنا بہت خوشگوار رہا، اب واپس اسلام آباد جا رہا ہوں۔“

واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری میں عماد وسیم لاہور قلندر کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران سر پر چوٹ آنے کے بعد مزید میچز نہیں کھیلے تھے تاہم پریکٹس کے دوران ان کی ٹی ٹین لیگ کے دوران ہونے والی گھٹنے کی انجری دوبارہ سامنے آ گئی تھی جس کی وجہ سے وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے بھی منتخب نہیں ہو پائے تھے۔

آل راونڈ ر اب انگلینڈ میں علاج کے بعد واپس پاکستان آ رہے ہیں اور جولائی میں آئر لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے ان کی سکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے۔

مزید : کھیل