’اب آپ فیس بک سے یہ چیز واٹس ایپ پر بھی شیئر کرسکیں گے۔۔۔‘ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

’اب آپ فیس بک سے یہ چیز واٹس ایپ پر بھی شیئر کرسکیں گے۔۔۔‘ صارفین کے لئے بڑی ...
’اب آپ فیس بک سے یہ چیز واٹس ایپ پر بھی شیئر کرسکیں گے۔۔۔‘ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

  

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک)اگر آپ اپنی فیس بک پوسٹ کو واٹس ایپ میں بھی شیئر کرنا چاہتے ہیں تو اب یہ خواب پورا ہونے کا وقت آن پہنچا ہے۔ ویب سائٹ ’گیجٹس ناﺅ‘ کے مطابق فیس بک ایک نئے فیچر کو ٹیسٹ کررہی ہے جس کی مدد سے فیس بک کی پوسٹ کے مواد کو واٹس ایپ پر بھی شیئر کیا جاسکے گا۔

اگرچہ فیس بک یا واٹس ایپ کی جانب سے اس کے متعلق رسمی طور پر کوئی بات نہیں کی گئی لیکن بہت سے انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں اس فیچر کا بیٹا ورژن موصول ہوچکا ہے اور وہ اسے ٹیسٹ کررہے ہیں۔ اس کے لئے فیس بک ایپ میں دئیے گئے شیئر بٹن کو کلک کرنے سے تین آپشن سامنے آئیں گے جن میںشیئر ناﺅ ، رائٹ پوسٹ اور سینڈ ان واٹس ایپ شامل ہوں گے۔ اگر آپ فیس بک پر کسی تصویر یا ویڈیو کو سیلیکٹ کریں گے تو اس کے ساتھ بھی ’سینڈ ان واٹس ایپ‘ کی آپشن ظاہر ہوگی جسے کلک کرن ے سے ایک لنک پید اہوجائے گا۔ اس لنک کو کسی بھی واٹس ایپ صارف کے ساتھ شیئر کیا جاسکتاہے۔

’سینڈ ان واٹس ایپ‘ کا فیچر بالکل واٹس ایپ شیئر بٹن جیسا ہوگا جو اس وقت بے شمار ویب سائٹوں پر نظر آتاہے۔ اگرچہ عام صارفین کے لئے بھی یہ فیچر دلچسپی کا باعث ہوگا لیکن ٹیکنالوجی ماہرین کا خیال ہے کہ فیس بک اسے کاروباری صارفین کے لئے متعارف کروارہا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے فیس بک کے مارکیٹ پلیس پر موجود پراڈکٹس کو باآسانی واٹس ایپ پر بھی شیئر کیا جاسکے گا جو ان کی مارکیٹنگ کے لئے بہت مفید ثابت ہوگا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی /سائنس اور ٹیکنالوجی