نواز شریف نے جو کہا ملک اور عوام کو بچانے کیلئے کہا ، مریم نواز

نواز شریف نے جو کہا ملک اور عوام کو بچانے کیلئے کہا ، مریم نواز
نواز شریف نے جو کہا ملک اور عوام کو بچانے کیلئے کہا ، مریم نواز

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 چشتیاں(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف دو ماہ بعدعوام کی خدمت کیلئے پھر واپس آئیں گے ، پنجاب کے عوام کو شہباز شریف جیسا وزیر اعلیٰ نہیں مل سکتا، مخالفین کے پاس اب مخالفت کرنے کیلئے کوئی بہانہ نہیں رہا ، کئی سالوں بعد یہ پہلا رمضان المبارک ہے جس میں روزہ داروں کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑرہا ۔ تفصیلات کے مطابق چشتیاں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے عوام سے تین وعدے کئے تھے اور وہ پورے کردیئے ، اب صرف دو ماہ کی بات ہے جب عوام نواز شریف کو خدمت کے لئے دوبارہ منتخب کریں گے اور وہ ایک بار پھر عوام کی خدمت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہزاروں میل سڑکیں بنا دیں لیکن مخالفین یہ کہہ رہے ہیں کہ پانچ سال ہم دھرنے دیتے رہے اور اب حکومت میں آکر عوام کی خدمت کریں گے ۔مخالفین کے پاس نوازشریف کی مخالفت کا اب کوئی ایشو نہیں رہا ۔ نواز شریف کو صر ف ایک اقامے پر نکال دیا گیا ، نواز شریف دو سال سے پشتوں کا حساب دے رہا ہے اور آج بھی چار گھنٹے کھڑا ہو کر عدالت میں سوالات کے جواب دیئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر منصوبے پر نواز شریف کی مہر ہے اور اب جب نواز شریف کیخلاف کوئی کرپشن کاثبوت نہیں ملا تو ان پر مذہب کا الزام لگا دیا لیکن ایسے لوگوں کو شرم نہیں آتی مذہب سے محبت نواز شریف کے خون میں شامل ہے ۔ نواز شریف پر ایسے فتوے لگانے والے اللہ کو کیا جواب دیں گے ؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے اور نواز شریف پاکستان کا بڑا ہے جب گھر کا بڑا اپنے ملک کی ہمدردی میں آنیوالے کسی بھی نقصان سے بچانے کیلئے کوئی نشاندہی کرتا ہے جس سے بہتری مقصود ہو تو اس کی بات کو سننا چاہئے اور ماننا چاہئے کیونکہ بڑا جو کہتا ہے اپنے عوام اور پاکستان کی محبت میں کہتا ہے ۔مریم نواز نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آئندہ انتخابات میں ہر الیکشن سے قبل وفاداریاں بدلنے والوں کوعبرت کا نشان بنادیں ۔

مزید : اہم خبریں /قومی