عوام ملک پر ظلم کرنیوالوں سے بدلہ لیں:نواز شریف

عوام ملک پر ظلم کرنیوالوں سے بدلہ لیں:نواز شریف
عوام ملک پر ظلم کرنیوالوں سے بدلہ لیں:نواز شریف

  

چشتیاں (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج عدالت میں میری 70ویں پیشی تھی لیکن اب ووٹ کو عزت ملنے والی ہے ،نواز شریف پر کوئی کر پشن کا الزام نہیں کیونکہ نواز شریف نے قوم کی امانت کو کوئی بد دیانتی سے استعمال نہیں کیا اس لئے عوام پوچھیں کہ ”نواز شریف کو کیوں نکالا“ میں تو نوجوانوں اور عوام کی خدمت کر رہاتھا ۔ تفصیلات کے مطابق چشتیاں میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ میراخواب ڈگری ہولڈر ز نوجوانوں کو ملازمتیں دینا تھا لیکن جو پاکستان کی خدمت کرتا ہے اس کو کرپٹ بنادیا جاتا ہے ، میں اس فیصلے کو نہیں مانتا اور عوام بھی نہ مانیں اس وقت پاکستان بول رہا ہے کہ وہ اس فیصلے کو نہیں مانتا ، انہوں نے کہا کہ جس کی مرضی چھوڑ کر چلا جائے لیکن مسلم لیگ ن جس کو ووٹ دے گی عوام اس کو ووٹ دیں گے ، میں نے کہا تھا کہ ہم لوڈ شیڈنگ ختم کریں گے اس لئے صرف تین سال میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پالیا لیکن جنہوں نے اس ملک سے ظلم کیا ہے ان سے بدلہ عوام نے لینا ہے ۔ ہم نے دہشتگردی کا جن ختم کیا اس پر قابو پالیا ، سی پیک کا منصوبہ پاکستان میں لے کر آئے ۔عنقریب چشتیاں سے بھی موٹر وے گزرے گی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی