لیسٹر شائر کے خلاف شاندار اننگز کھیلنے والے فخر زمان کو بڑی خوش خبری ملنے کا امکان پیدا ہو گیا

لیسٹر شائر کے خلاف شاندار اننگز کھیلنے والے فخر زمان کو بڑی خوش خبری ملنے کا ...
لیسٹر شائر کے خلاف شاندار اننگز کھیلنے والے فخر زمان کو بڑی خوش خبری ملنے کا امکان پیدا ہو گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز فخر زمان کے لارڈز میں ڈیبیو ٹیسٹ میچ کھیلنے کا امکان روشن ہو گیا۔

تفصیل کے مطابق فخر زمان نے لیسٹر شائر کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ کے پہلے روز 98 بالز کے ساتھ 71 رنز بناکر ریڈ بال کے ساتھ اپنی مہارت کا ثبوت پیش کیا، اس دوران انہوں نے 14 چوکے بھی جڑے اور اب ان کی نگاہیں انگلینڈ کے خلاف لارڈز میں شیڈول پہلے ٹیسٹ میں ڈیبیو پر مرکوز ہیں تاہم اوپننگ پوزیشن کے لیے ان کا مقابلہ اظہر علی اور امام الحق سے ہوسکتا ہے۔امام آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں فتح گر اننگز سے اپنا کیس مضبوط کرچکے ہیں جبکہ اظہر علی نے بھی لیسٹر شائر کے خلاف میچ میں 73 رنز بناکر فارم میں واپسی کا اشارہ دیا ہے، ان سب چیزوں کے باوجود فخر زمان کو پوری امید ہے کہ وہ لارڈز میں ٹیسٹ کیریئر کے آغاز کا خواب پورا کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

فخر زمان کا کہنا تھا کہ اس بات کا مکمل طور پر انحصار کوچز پر ہے، میں بہت ہی زیادہ پرامید ہوں مگر دیکھنا یہ ہے کہ کوچز کیا فیصلہ کرتے ہیں، اگر مجھے منتخب کیا جاتا ہے تو میں یقینی طور پر بہت زیادہ خوش ہوں گا۔اوپنر کا کہنا تھا کہ میں نے تقریباً 6 ماہ سے ریڈ بال کرکٹ نہیں کھیلی تھی اس لیے لیسٹر شائر کے خلاف اننگز میرے لیے تھوڑی مختلف تھی مگر چونکہ ایک ماہ سے میں ریڈ بال سے پریکٹس کررہا تھا اس لیے مجھے زیادہ پریشانی نہیں ہوئی، شروع میں میں نے جارحانہ انداز میں کھیلنے کی کوشش کی مگر ایک تو میزبان بولرز اچھی باولنگ کررہے تھے اور دوسرا وکٹ پر آزادی سے سکور کرنے میں مشکل پیش آرہی تھی اس لیے مجھے گیند کا انتظار کرنا پڑرہا تھا۔

مزید : کھیل