کراچی کے مردہ خانوں میں لاشوں کی بھر مار

کراچی کے مردہ خانوں میں لاشوں کی بھر مار
کراچی کے مردہ خانوں میں لاشوں کی بھر مار

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں ایدھی کے مردہ خانوں میں 64لاشیں لائی گئی ہیں ، ایدھی ذرائع کے مطابق لاشوں کو سرد خانوں میں رکھواتے وقت اکثر مرنیوالوں کے لواحقین نے بتایا ہے کہ ان کی موت گرمی کی شدت کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بڑھتے ہوئے درجہ حرات اور دھوپ کی شدت سے اموات میں اضافہ ہو گیا ہے ، ایدھی کے سرد خانوں میں لاشیں جمع کروائے جانے کے عمل میں پہلے کی نسبت اضافہ ہواہے ، ایدھی کارکنوں کے مطابق مردخانوں میں لائی جانیوالی لاشوں کے لواحقین کے مطابق ان کی اموات گرمی کے باعث ہوئی ہیں جبکہ مرنیوالوں کی عمریں 10سے 80سال کے درمیان ہیں ۔دوسری جانب انتظامیہ کے مطابق کسی بھی ہسپتال میں ہیٹ سٹروک یا گرمی کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی اس لئے اس حوالے سے دی جانیوالی خبریں بے بنیاد ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی