جلیل عباسی جیلانی اور ذکاءاشرف کے علاوہ پیپلز پارٹی نے نگراں وزیراعظم کیلئے تیسرا نام کونسا دیا ؟ جان کر آپ بھی کہیں یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا

جلیل عباسی جیلانی اور ذکاءاشرف کے علاوہ پیپلز پارٹی نے نگراں وزیراعظم کیلئے ...
جلیل عباسی جیلانی اور ذکاءاشرف کے علاوہ پیپلز پارٹی نے نگراں وزیراعظم کیلئے تیسرا نام کونسا دیا ؟ جان کر آپ بھی کہیں یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے نگراں وزیراعظم کیلئے حکومت کو تین نام پیش کیے گئے تھے جن میں سے دو نام سامنے آ چکے تھے لیکن اب تیسرانام بھی سامنے آ گیاہے جو کہ سلیم عباس جیلانی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے دیئے گئے ناموں میں سلیم عباس جیلانی کا نام بھی شامل ہے جو کہ سابق سیکریٹری دفاع بھی رہ چکے ہیں جبکہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کی جانب سے دیئے گئے دو ناموں میں جلیل عباسی جیلانی اور ذکاءاشرف شامل ہیں تاہم تحریک انصاف کی جانب سے پیپلز پارٹی کے ناموں کو مسترد کر دیا گیاہے جبکہ خورشید شاہ نے تینوں نام وزیراعظم سے ملاقات میں ان کو پیش کر دیئے ہیں ۔
دوسری جانب حکومت کی جانب سے بھی تین نام نگراں وزیراعظم کیلئے پیش کر دیئے گئے ہیں جن میں تصدق جیلانی ، عشرت حسین اور سابق چیف جسٹس ناصر الملک شامل ہیں ۔تحریک انصاف نے اس منصب کیلئے ڈاکٹر عشرت حسین، تصدق جیلانی اور عبدالرزاق داو¿د جبکہ جماعت اسلامی نے ڈاکٹر عبدالقدیر کا نام تجویز کیا تھا۔

مزید :

قومی -