پاکستان یکجہتی فورم کے زیر اہتمام رمضان کے سلسلے میں شاندار تقریب کا اہتمام

پاکستان یکجہتی فورم کے زیر اہتمام رمضان کے سلسلے میں شاندار تقریب کا اہتمام
پاکستان یکجہتی فورم کے زیر اہتمام رمضان کے سلسلے میں شاندار تقریب کا اہتمام

  

جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستان یک جہتی فورم نے احترام رمضان کے سلسلے میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا جس میں تمام سیاسی و فلاحی فورمز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پاکستان مسلم لیگ ن، پی پی پی ،تحریک انصاف ،جماعت اسلامی،جے یو آئی (ف) ،مسلم لیگ ق،جٹ فورم،رائٹر، فورم، بزنس کمیونٹی ، پاکستان جرنلسٹ فورم ، اوورسیز کشمیر کمیونٹی ،انجینئرز فورم، اے این پی، ڈاکٹرز فورم کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مزہبی اسکالر ڈاکٹر قاری عبدالباسط  نے اتحاد اور یک جہتی کی  ضرورت کو احادیث مبارکہ کی روشنی میں بیان کیا۔ تقریب سے فورم کے بانی و کنوینر ریاض حسین بخاری ،پی ٹی آی کے میڈل ایسٹ کے چیف آرگنائزر ذوالقرنین علیخان ، جماعت اسلامی کے انجینئر الطاف ، اے این پی کے نو شیروان خٹک اور جے یو آئی کے مولانا سمیع الحق نے اپنے خطاب میں یک جہتی فورم کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیتے ہوئے ریاض بخاری کی کوششوں کو سراہا مقررین نے  کشمیر اور فلسطین میں اسلام و مسلمان دشمنوں کی جانب سے بے  درد ناک تشدد اور وہاں ہونےوالی شہادتوں ہر افسوس کا اظہار کیا ۔مقررین نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے فلسطین کیلئے اٹھائے جانے والی آواز کی بھر پور حمائت کی۔اخر مین ڈاکٹر امجد عبید نے رمضان میں صحت مند غذاؤوں پر لیکچر دیا

مزید : عرب دنیا