عمر رسیدہ، مریضوں اور معذور معتمرین اور حجاج کے لیے مفت سواریوں کی سہولت

عمر رسیدہ، مریضوں اور معذور معتمرین اور حجاج کے لیے مفت سواریوں کی سہولت
عمر رسیدہ، مریضوں اور معذور معتمرین اور حجاج کے لیے مفت سواریوں کی سہولت

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مکہ مکرمہ (محمد اکرم اسد) حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے تحت مسجد حرام کی انتظامیہ نے عمر رسیدہ، مریضوں اور معذور معتمرین اور حجاج کے لیے مفت سواریوں کی سہولت مہیا کی ہے۔ اس کا مقصد مذکورہ افراد کے لیے آسانی اور سہولت کے ساتھ ان کے مناسک کی ادائیگی کو ممکن بنانا ہے۔

مسجد حرام میں ٹرانسپورٹ سروس کے ڈائریکٹر صالح محمد علی ہوساوی نے بتایا کہ انتظامیہ نے 3000 سے زیادہ سعودی نوجوانوں کو بھرتی کر کے انہیں شفٹوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں بھیڑ کو منظم کرنے والے سکیورٹی حکام کے ساتھ رابطہ کاری کے ذریعے توازن قائم کیا گیا ہے۔ تا کہ مسجد حرام کے اندر اور باہر یہ سواریاں کسی قسم کی رکاوٹ کا باعث نہ بنیں۔

پہلی منزل کے میزانائن فلور کو برقی سواریوں کے ذریعے طواف اور سعی کے لیے مختص کیا گیا ہے جہاں ان سواریوں کی تعداد 700 ہے۔ فری وہیکل سروس کے تحت سواریوں کی مجموعی تعداد 8700 ہے جن کے لیے مخوص پوائٹس بنائے گئے ہیں۔ یہ پوائنٹس مسجد حرام آنے والے تمام محوروں کا احاطہ کرتے ہیں

مزید : عرب دنیا