حسین عبد اللہ ہارون نگران وزیر اعظم کے لئے موزوں نام ہے ، مجیب الرحمان شامی

حسین عبد اللہ ہارون نگران وزیر اعظم کے لئے موزوں نام ہے ، مجیب الرحمان شامی
حسین عبد اللہ ہارون نگران وزیر اعظم کے لئے موزوں نام ہے ، مجیب الرحمان شامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کار ، معروف صحافی اور روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ حسین عبد اللہ ہارون نگران وزیر اعظم کے لئے بڑے موزوں امیدوار ہیں اور اب تک جو نام نگران وزیر اعظم کیلئے دیئے جارہے ہیں مجھے اس سے بڑی خوشی ہے کہ ہمارا معاشرے جہاں لو گ ہر وقت ایک دوسرے کو مارنے کاٹنے کیلئے دوڑتے رہتے ہیں وہاں پاکستان میں ایسی شخصیات بھی موجود ہیں جن کے ناموں پر اتفاق ہو سکتا ہے ۔ دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا احتساب عدالت میں بنیادی نقطہ یہ کے ان معاملات سے میرا کوئی واسطہ نہیں بلکہ ان معاملات کو پہلے میرے والد دیکھتے تھے اور ان کے اپنے پوتوں کے ساتھ معاملات تھے میرا کاروباری معاملات سے کوئی واسطہ نہیں ہے بلکہ یہ دادااور پوتوں کا معاملہ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے والد ایک بہت بڑے بزنس مین تھے اور اتفاق فاﺅنڈری ان کا ایک بہت بڑا کاروبار تھا اور اس وقت آج کل کی طرح معاملات نہیں تھے بلکہ ہونڈی کے ذریعے پیسے آزادانہ آتے جاتے تھے ۔

مزید :

قومی -