امریکا میں قتل سبیکا شیخ کی میت پاکستان روانہ،منگل اور بدھ کی درمیانی شب کراچی پہنچے گی

امریکا میں قتل سبیکا شیخ کی میت پاکستان روانہ،منگل اور بدھ کی درمیانی شب ...
امریکا میں قتل سبیکا شیخ کی میت پاکستان روانہ،منگل اور بدھ کی درمیانی شب کراچی پہنچے گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا کے سکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی میت وطن روانہ کردی گئی جومنگل اور بدھ کی درمیانی شب کراچی پہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سانتافی کے ایک سکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونہار پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی نماز جنازہ مقامی مسجد صابرین میں ادا کی گئی۔ سبیکا کی میت امریکا سے پاکستان روانہ کردی گئی ہے جو ترکی کے شہر استنبول کے راستے کراچی پہنچے گی۔ سبیکا کے اہل خانہ کے مطابق میت نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پہنچے گی۔

واضح رہے ٹیکساس کے شہر سانتافی کے ہائی سکول میں ایک طالب علم کی فائرنگ کے نتیجے میں سبیکا سمیت 9 طالبعلم اور ایک استاد ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ سبیکا شیخ امریکی حکومت کے طلبہ کے تبادلے کے پروگرام ”یوتھ ایکسچیج اینڈ سٹڈی پروگرام“ کے تحت امریکا میں زیر تعلیم تھی۔

مزید : بین الاقوامی