تنخواہوں کی عدم ادائیگی،اقتصادی تباہ کاریاں، 60 لاکھ یمنی بدترین غربت سے دوچار

تنخواہوں کی عدم ادائیگی،اقتصادی تباہ کاریاں، 60 لاکھ یمنی بدترین غربت سے ...
تنخواہوں کی عدم ادائیگی،اقتصادی تباہ کاریاں، 60 لاکھ یمنی بدترین غربت سے دوچار

  

صنعاء(این این آئی)ایک اقتصادی رپورٹ میں جنگ سے تباہ حال یمن کے بارے میں لرزہ خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقتصادی ابلاغیات سٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں شہریوں کو غربت سے بچانے کے لیے سرکاری ملازمین کو فوری تنخواہیں ادا کرنے اور تعلیم وصحت کے شعبوں میں شہریوں کی خصوصی مدد کی اپیل کی گئی ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ خانہ جنگی کے نتیجے میں یمن میں فی کس ماہانہ آمدن 45 ڈالر سے بھی کم پر آ گئی ہے۔یمن میں ابتر معاشی حالات سے متعلق یہ اعدادو شمار ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ماہ صیام جاری ہے۔ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کی ضروریات پہلے کی نسبت مزید بڑھ جاتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کی نسبت رواں سال ماہانہ اوسط آمدن 95 ڈالر سے کم ہو کر 43 ڈالر پرآگئی ہے جبکہ خانہ جنگی سے قبل اوسط آمدن 143 ڈالر تھی۔ فی کس آمدن میں کمی نے شہریوں کی معاشی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کیا ہے۔باغیوں کے زیرتسلط علاقوں میں سرکاری ملازمین اور ان کے کنبے بدترین غربت کا شکار ہیں جب کہ آئینی حکومت کے زیرکنٹرول علاقوں میں ملازمین کو معمول کے مطابق تنخواہیں مل رہی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی