ترکی او آئی سی اجلاس میں ایرانی صدر کی تقریر کے دوران مسلسل اپنی انگلیاں چاٹنے والا یہ پاکستانی کون ہے ؟ ایسا انکشاف کہ ایران میں ہنگامہ پرپا ہو گیا

ترکی او آئی سی اجلاس میں ایرانی صدر کی تقریر کے دوران مسلسل اپنی انگلیاں ...
ترکی او آئی سی اجلاس میں ایرانی صدر کی تقریر کے دوران مسلسل اپنی انگلیاں چاٹنے والا یہ پاکستانی کون ہے ؟ ایسا انکشاف کہ ایران میں ہنگامہ پرپا ہو گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیلی فوج کے معصوم فلسطینیوں کے قتل عام پر پوری اسلامی دنیا کے آنسو تھمنے کانام نہیں لے رہے اور اسی حوالے سے ترکی نے ہنگامی بنیادوں پر او آئی سی کا اجلاس بلایا جس میں پاکستانی وزیراعظم سمیت دیگر اہم حکام نے بھی شرکت کی اور امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی اور اس موقع پر احتجاج کرتے شہید ہونے والے فلسطینیوں کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق او آئی سی اجلاس کے حوالے سے ایرانی نیوز پورٹل ’انتخاب نیوز‘کی جانب سے ایک ویڈیو  شیئر  کی گئی جس میں ایرانی صدر او آئی سی اجلاس سے خطاب کررہے ہیں اور ان کے پیچھے بیٹھا ایک شخص کھانے اور پینے میں مصروف ہے ، اس ویڈیو کو لے کر ایرانی سوشل میڈیا پر کافی ہنگامہ دیکھنے میں آیا اور صارفین نے وضاحت دی کہ  یہ ایرانی وفد سے تعلق رکھنے والا شخص نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق کسی اور ملک کے ساتھ ہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ ایرانی صدر تقریر کرنے میں مصروف ہیں اور اس موقع پر پیچھے بیٹھا ہوئی شخصیت کھجوریں کھا رہے ہیں اور ساتھ میں میٹھا مشروب پی رہے ہیں، انتہائی دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ شخصیت بیرسٹر ظفراللہ ہیں جوکہ وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی ہیںَ۔تاہم یہ واضح نہیں ہو سکاہے کہ یہ ویڈیو روزہ کے اوقات کے دوران کی ہے یا پھر افطاری کے بعد کی ہے۔

ویڈیو دیکھیں:

ٹویٹر پر کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہناہے کہ جس وقت ایرانی صدر خطاب کر رہے تھے کہ تو اسی دوران افطاری ہو گئی اس کی وجہ سے انہیں ہال کے اندر ہی افطار کرنا پڑا ۔

مزید : اہم خبریں /ڈیلی بائیٹس