جوہری ڈیل کے لیے یورپی حمایت ناکافی ہے: ایرانی وزیر خارجہ

جوہری ڈیل کے لیے یورپی حمایت ناکافی ہے: ایرانی وزیر خارجہ
جوہری ڈیل کے لیے یورپی حمایت ناکافی ہے: ایرانی وزیر خارجہ

تہران(این این آئی)ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے یورپی یونین کے توانائی کے شعبے کے سربراہ میگوئل اریاس کانتے کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا ہے کہ ایرانی جوہری ڈیل کو برقرار رکھنے کے لیے یورپی یونین کی حمایت ناکافی دکھائی دیتی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی حکام کے ساتھ2 روزہ ملاقاتوں کے بعد یورپی یونین کے اعلیٰ اہلکار میگوئل اریاس کانتے نے مغربی صحافیوں کو بتایا کہ یونین اس ڈیل کو پورا تحفظ دینے پر کار بند رہے گی اور کسی نئے سمجھوتے پر مذاکرات نہیں شروع کیے جائیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں مہینے کی8 تاریخ کو یورپی رہنماؤں کی اپیلوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ایرانی جوہری ڈیل سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ بڑی یورپی کمپنیوں کی طرف سے ایران کے ساتھ تعاون نہ کرنے اور ایران چھوڑنے کا ممکنہ فیصلہ یورپی یونین کے اس وعدے سے مطابقت نہیں رکھتا، جو ہم سے کیا گیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...