دوران پرواز خاتون کی جانب سے ہوا کا اخراج، پھر بدبو مٹانے کے لئے ایسا انوکھا کام کردیا کہ پورے جہاز میں افراتفری پھیل گئی، کیا کیا؟ جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

دوران پرواز خاتون کی جانب سے ہوا کا اخراج، پھر بدبو مٹانے کے لئے ایسا انوکھا ...
دوران پرواز خاتون کی جانب سے ہوا کا اخراج، پھر بدبو مٹانے کے لئے ایسا انوکھا کام کردیا کہ پورے جہاز میں افراتفری پھیل گئی، کیا کیا؟ جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

نیویارک(نیوز ڈیسک) کسی کے سامنے ہوا خارج ہو جائے تو انسان شرمندہ تو ہوتا ہے، اکثر اوقات اس واقعے کی پردہ پوشی کی بھی کوشش کی جاتی ہے، مگر گزشتہ روز امریکن ائیرلائن کی ایک پرواز میں ایک خاتون مسافر نے ہوا خارج کر نے کے بعد بدبو کو چھپانے کے لئے ایسا کام کر ڈالا کہ پرواز کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔

این بی سی نیوز کے مطابق یہ پرواز ڈلاس جارہی تھی لیکن ایک خاتون مسافر نے ہوا خارج کرنے کے بعد بدبو چھپانے کے لئے طیارے میں ماچس جلا ڈالی۔ جب ماچس جلنے سے طیارے میں سلفر کی بدبو پھیلی تو ہر کوئی خوفزدہ ہو گیا اور افراتفری کے باعث پائلٹ نے فوری طور پر ایمرجنسی لینڈنگ کے لئے نیشول کا رُخ کر لیا۔

نیشول انٹرنیشنل ائیرپورٹ اتھارٹی کی ترجمان لین لارنس کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد تمام 99 مسافروں اور عملے کے پانچ ارکان کو نیچے اتارلیا گیا جبکہ طیارے اور سامان کی حفاظتی نقطہ نظر سے مکمل چیکنگ کی گئی۔ ایف بی آئی کی تحقیق میں اس بات کی تصدیق ہو گئی کہ ایک خاتون مسافر نے ہوا خارج کرنے کے بعد بدبو کو چھپانے کے لئے ماچس جلائی تھی۔ طیارے کی مکمل چیکنگ کے بعد پرواز دوبارہ روانہ ہوگئی تاہم ایمرجنسی لینڈنگ کا باعث بننے والی خاتون کو اس میں سوارہونے کی اجازت نہ دی گئی۔ مذکورہ خاتون کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...