کور کمانڈرز کا نواز شریف کے بارے میں آرمی چیف سے سوال, شیخ رشید کادعویٰ

کور کمانڈرز کا نواز شریف کے بارے میں آرمی چیف سے سوال, شیخ رشید کادعویٰ
کور کمانڈرز کا نواز شریف کے بارے میں آرمی چیف سے سوال, شیخ رشید کادعویٰ

  

 راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے جب سٹک پکڑا کر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اپنے سامنے بٹھا یا تو فوج کی جانب سے سخت ردعمل کااظہار کیا اور کور کمانڈز نے اس حوالے سے پہلی کور کمانڈرز کانفرنس میں آرمی چیف سے پہلا سوال اس معاملے پر کیا ۔ تفصیلات کے مطابق دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دی فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ راحیل شریف کے چلے جانے کے بعد نواز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سٹک پکڑا کر سامنے بٹھایا تھا جس پر فوج کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا جس پر کور کمانڈرز نے آرمی چیف سے کہا تھا کہ اب ہم غداروں کو سر آنکھوں پر بٹھائیں گے ، جو منی لانڈرنگ اورکرپشن میں ملوث ہیں ۔یہ پہلی کور کمانڈرز کانفرنس میں کور کمانڈرز نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پہلا سوال کیا تھا اور اس کے بعد چل سو چل یہ سلسلہ چل نکلا ۔

مزید : قومی