ہر آنے والا دن میرے لیے ایک نیا چیلنج لے کر آتا ہے: عائشہ عمر

ہر آنے والا دن میرے لیے ایک نیا چیلنج لے کر آتا ہے: عائشہ عمر
ہر آنے والا دن میرے لیے ایک نیا چیلنج لے کر آتا ہے: عائشہ عمر

  

لاہور(این این آئی) اداکارہ وماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ہر آنے والا دن میرے لیے نئے چیلنج لے کرآتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں عائشہ عمرکا کہنا تھا کہ اداکاری، ماڈلنگ اور گلوکاری کے شعبے ایک دوسرے سے مختلف ہیں لیکن ان سے وابستہ ہونے کے بعد بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ ہر آنے والا دن میرے لیے نئے چیلنج لے کرآتا ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شوبز میں اپنی اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑنا چاہتی ہوں فلم اورٹی وی کے علاوہ اب توبطورسنگرمیوزک پروگراموں میں پرفارمنس کے دوران بھی بہت کچھ سیکھنے کوملتا ہے میں سمجھتی ہوں کہ اپنی صلاحیتوں کومتعارف کرنے اوران کو لوگوں تک پہنچانے کیلئے فنون لطیفہ کے شعبے سب سے بہترہیں۔

مزید : تفریح