’’ایٹمی دھماکے نوازشریف نے نہیں بلکہ میں نے اس شخص کے ساتھ مل کر کیے تھے۔۔‘‘ ایسا شخص سامنے آ گیا کہ پورا ملک دنگ رہ گیا

’’ایٹمی دھماکے نوازشریف نے نہیں بلکہ میں نے اس شخص کے ساتھ مل کر کیے ...
’’ایٹمی دھماکے نوازشریف نے نہیں بلکہ میں نے اس شخص کے ساتھ مل کر کیے تھے۔۔‘‘ ایسا شخص سامنے آ گیا کہ پورا ملک دنگ رہ گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہناتھا کہ ایٹمی دھماکہ نواز شریف نے نہیں کرایا تھا بلکہ یہ کام میں نے ، گوہر ایوب اورراجہ ظفر الحق نے کیا تھا نواز شریف تو اس وقت ٹھس ہوگئے تھے ،امریکہ نہیں چاہتا کہ گوادر پورٹ آباد ہوں اور سی پیک امریکی دباﺅ کی وجہ سے ہی سست روی کا شکار ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف اور الطاف حسین کے بیانئے میں کوئی فرق نہیں ، آرٹیکل 6کسی ایک پر لگنا ہے یا یہ نواز شریف پر لگے گا یا ان پر لگے گا جن پر نواز شریف لگانے کی خواہش رکھتے ہیں ، نوازشریف کا آئیڈل مجیب الرحمان ہے اور ان کا ایجنڈا ہے کہ فوج کو تباہ کرو۔ دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دی فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کے آگے شہباز شریف کی کوئی اوقات نہیں بلکہ اب تو مریم نواز بھی ان کے ساتھ بات نہیں کرتی ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاس کوئی راز نہیں یہ جھوٹ بولتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکہ نواز شریف نے نہیں کرایا تھا بلکہ یہ کام میں نے ، گوہر ایوب اورراجہ ظفر الحق نے کیا تھا نواز شریف تو اس وقت ٹھس ہوگئے تھے ۔شیخ رشید نے کہا کہ اس وقت مودی خود مسائل کا شکار ہے اس لئے وہ اگست میں پاکستان کے خلاف سرجیکل سڑائیک کر سکتا ہے جس کی وجہ سے بلوچستان میں برے حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔ امریکہ نہیں چاہتا کہ گوادر پورٹ فعال ہو اس لئے سی پیک پر کام کی رفتار سست ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی سوائے ضیا ءالحق کے کسی آرمی چیف کے ساتھ نہیں بنی اور اب نواز شریف کی جنرل قمر جاوید باجوہ جیسے شریف آرمی چیف کے ساتھ بھی نہیں بنی تو پھر اب نواز شریف اور فوج کی کبھی بھی نہیں بن سکتی ۔ اس وقت فوج نواز شریف کو نفرت کی نظر سے دیکھتی ہے اور یہ فوج کے لئے نفرت کا نشان بن چکے ہیں ۔

مزید : قومی