”سعودی عرب میں شاہی خاندان سے ملاقات کے دوران حسین نواز نے پاکستانی سفیر کو وہاں دیکھا تو اسے گالی دیتے ہوئے کہا ۔۔۔“شیخ رشید نے ایسا دعویٰ کردیا کہ شریف خاندان کو بڑا جھٹکا لگ جائے گا

”سعودی عرب میں شاہی خاندان سے ملاقات کے دوران حسین نواز نے پاکستانی سفیر کو ...
”سعودی عرب میں شاہی خاندان سے ملاقات کے دوران حسین نواز نے پاکستانی سفیر کو وہاں دیکھا تو اسے گالی دیتے ہوئے کہا ۔۔۔“شیخ رشید نے ایسا دعویٰ کردیا کہ شریف خاندان کو بڑا جھٹکا لگ جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف نے انڈین وزیر اعظم مود ی کے ساتھ چار ملاقاتیں کیں جن کا دفترخارجہ کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں ہے بلکہ یہ سعودی بادشاہ کے ساتھ میٹنگ میں بھی اپنے سفیر کو نہیں بٹھاتے تھے ،حسین نواز نے ایک ملاقات کے موقع پروہاں موجو د پاکستانی سفیر کو باضابطہ گالی بھی دی تھی ۔ دنیا نیوزکے پروگرام ”فرنٹ لائن “ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے جب وہ وزیر اعظم تھے بھارتی وزیر اعظم مودی کے ساتھ چار ملاقاتیں کیں لیکن ان میں ایک بھی دفتر خارجہ کے ریکارڈ پر نہیں ہے ، شیخ رشید نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ حسین نواز نے ایک دفعہ جب سعودی باشاہ کے ساتھ ملاقات ہونا تھی وہا ں پر موجود پاکستانی سفیر کوگالی دیکر کہا کہ تم یہاں کیا کر رہے ہو ۔ یہ ایسی ملاقاتوں کے درمیان اپنے ملک کے سفیر کو ساتھ بٹھانا بھی پسند نہیں کرتے ۔

مزید :

قومی -