فلموں کی معروف اداکارہ حادثے میں ہلاک
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی بھوج پوری فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ منیشا رائے سڑک پر ایک حادثے میں ہلا ک ہو گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق 45 سالہ اداکارہ منیشا رائے اپنے ساتھی اداکار کے ساتھ موٹر سائیکل پر انجوائے کرتی ہوئیں اپنی فلم کی شوٹنگ کیلئے جارہی تھیں بھارتی ضلع بالیہ کے قریب گاوں چنتوانی میں ان کی موٹر سامنے سے آتی ہوئی گاڑی کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے باعث وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں ۔
منیشارائے کی حال ہی میں شارٹ فلم ریلیز ہوئی ہے جس میں وہ لیڈ رول کر رہی تھیں ، ان کی ہلاکت سے بھوج پوری کی پوری فلم انڈسٹری سوگ میں مبتلا ہو گئی ہے ، منیشارائے بھوج پوری فلموں میں کافی شہرت کی حامل اداکارہ تھیں ۔