کھوکھلے نعروں اور جھوٹے دعووں سے ملک ترقی نہیں کرتا :بلاول بھٹو زرداری

کھوکھلے نعروں اور جھوٹے دعووں سے ملک ترقی نہیں کرتا :بلاول بھٹو زرداری
کھوکھلے نعروں اور جھوٹے دعووں سے ملک ترقی نہیں کرتا :بلاول بھٹو زرداری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کھوکھلے نعروں اور جھوٹے دعوﺅں سے ملک ترقی نہیں کرتا، ملک ترقی اس وقت کرے گا جب مزدور اور کسان معاشی طور پر مضبوط ہوںگے۔

اسلام آباد کے زرداری ہاوس میں پارٹی رہنماوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ سیاسی عمل میں دیرینہ کارکنوں کوساتھ رکھیں، یہ کارکن بینظیر بھٹو شہید کی طاقت تھے اور میری بھی طاقت ہیں۔اس موقع پر بلاول نے چیئرمین پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جو خیبر پختونخوا میں ایک شاہراہ، یونیورسٹی، کالج تعمیر نہیں کرسکتے وہ ملک کو کیسے ترقی دی سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پختونوں کوشناخت پیپلزپارٹی نےدی جبکہ پیپلز پارٹی ہی پختونوں کو حقوق دلا کر صوبہ اورعوام کی ترقی کی ضامن ہے۔

مزید : قومی