نواز شریف پر منی لانڈرنگ کے الزامات ، چیئر مین نیب کل بھی کمیٹی برائے قانون انصاف کے سامنے پیش نہیں ہوں گے کیونکہ۔۔۔۔ نواز شریف کی ایک اور خواہش پر پانی پھر گیا

نواز شریف پر منی لانڈرنگ کے الزامات ، چیئر مین نیب کل بھی کمیٹی برائے قانون ...
نواز شریف پر منی لانڈرنگ کے الزامات ، چیئر مین نیب کل بھی کمیٹی برائے قانون انصاف کے سامنے پیش نہیں ہوں گے کیونکہ۔۔۔۔ نواز شریف کی ایک اور خواہش پر پانی پھر گیا

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئر مین نیب کی طلبی کیلئے بلایا جانے والا قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے قانون انصاف کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس ملتوی کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکشن جاری کردیا ہے ۔ دنیانیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس جو منگل کی دوپہر 2بجے ہوتاتھاملتوی کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کے التواءکا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔کمیٹی برائے قانون و انصاف کی جانب سے نواز شریف پرمنی لانڈرنگ کے حوالے سے الزام لگانے پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید کو16مئی کو طلب کیا تھا جس پر انہوںنے معذرت کرلی تھی اور وہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش نہیں ہوئے تھے جس پرکمیٹی کی جانب سے ان کو از سرنو پیشی کیلئے 22مئی کی تایخ دی گئی تھی لیکن اب کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی