لیبیا ئی فوج کی مسلح جنگجوؤں کو محفوظ راستے کی پیش کش

لیبیا ئی فوج کی مسلح جنگجوؤں کو محفوظ راستے کی پیش کش
لیبیا ئی فوج کی مسلح جنگجوؤں کو محفوظ راستے کی پیش کش

  

طرابلس(صباح نیوز)لیبیا کی فوج کی جنرل کمان کے ترجمان میجر جنرل احمد المسماری نے کہا کہ الکرامہ عسکری کارروائی کے آپریشنز روم کے یونٹس خود کو حکام کے حوالے کر دینے کے خواہش مند ہر شخص کو محفوظ راستہ اور قانونی معاونت فراہم کریں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا کی فوج کی معاون فورسز کے رکن احمد موسیٰ رزق اللہ نے کہا کہ درنہ شہر میں شدت پسند جماعتیں لڑائی میں شہریوں کو جھونکنے کی کوشش کر رہی ہیں تاہم فوج اس حربے سے اچھی طرح واقف ہے اور خبردار رہ کر اس سے نمٹ رہی ہے۔احمد رزق اللہ نے کہا ہے کہ لیبیا کی فوج نے جن علاقوں پر کنٹروح حاصل کیا وہاں عوام نے فوج کا پر تپاک خیر مقدم کیا۔

مزید : بین الاقوامی