امریکہ اور بھارت پاکستان کیلئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں، مصدق ملک

امریکہ اور بھارت پاکستان کیلئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں، مصدق ملک
امریکہ اور بھارت پاکستان کیلئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں، مصدق ملک

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک نے کہا ہے کہ امریکہ اور بھارت پاکستان کیلئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں ، اس حوالے سے ایف ٹی ایف کے پروگرام میں بات چیت کی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا نیوزکے پروگرام ”دنیاکامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت امریکہ اور بھارت کی جانب سے ملکر پاکستان کیخلاف مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں لیکن حکومت تمام مشکلات کے باوجود دہشت گردی کیخلاف پر عزم ہے ،انہوں نے کہا کہ افغان بارڈر پر منی لانڈرنگ کی جاری ہے جس کو روکنے کیلئے ضروری ہے کہ افغانستان اپنی سرحد پر سکیورٹی سخت کرے ۔ہماری تمام توجہ اس وقت نیشنل ایکشن پلان پر ہے ۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...