سعودی عرب، معذور افراد کی پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں

سعودی عرب، معذور افراد کی پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں
سعودی عرب، معذور افراد کی پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں

ریاض (صباح نیوز)محکمہ ٹریفک پولیس نے مخصوص افرادکے لئے پارکنگ کی خلاف ورزی پر 905 گاڑیاں اپنی تحویل میں لے لیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے مملکت کے مختلف شہروں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت کے مختلف شہروں میں کئے گئے آپریشن میں 905 گاڑیاں پولیس نے اپنی تحویل میں لیں جنہیں معذور افراد کی پارکنگ میں کھڑا کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ معذور افراد کے لئے ہوائی اڈوں ،ہسپتالوں اور دیگر عوامی مقامات پر پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جن پر معذور وں کی پارکنگ کے مخصوص بورڈ نصب کئے گئے ہیں ان مقامات پر عام افراد اپنی گاڑی پارک نہیں کر سکتے ۔

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...