معروف ترین گانا ’کانٹا لگا ‘ توآپ نے سنا ہی ہو گا اس میں رقص کرتی ہوئی یہ اداکارہ اب کیسی دکھتی ہیں ؟ دیکھ کر آپ آنکھیں جھپکنا ہی بھول جائیں گے

معروف ترین گانا ’کانٹا لگا ‘ توآپ نے سنا ہی ہو گا اس میں رقص کرتی ہوئی یہ ...
معروف ترین گانا ’کانٹا لگا ‘ توآپ نے سنا ہی ہو گا اس میں رقص کرتی ہوئی یہ اداکارہ اب کیسی دکھتی ہیں ؟ دیکھ کر آپ آنکھیں جھپکنا ہی بھول جائیں گے

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )2002 میں بالی ووڈ انڈسٹری میں ایک گانا ’ کانٹا لگا ‘ ریلیز ہوا جو کہ ایک پرانے گانے کا ری میک تھا جسے نئے میوزک اور ویڈیو کے ساتھ ریلیز کیا گیا اس اداکارہ شیفالی رزی وال رقص کرتی ہوئی نظر آئیں اور انہوں نے اس گانے کی ویڈیو کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا تاہم آج کل وہ پہلے سے بھی زیادہ خوبصورت نظر آ نے لگی ہیں اور ان کی حالیہ تصاویر نے ان کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر کے رکھ دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق شیفالی زری وال 24 نومبر 1982 میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز گانوں کی ویڈیو ز کے ذریعے شروع کیا اور اس دوران انہوں نے کئی انگریزی اور ہندی گانوں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم انہیں شہرت معروف گانے ’کانٹا لگا ‘ سے ملی جس کے بعد انہوں نے 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ’مجھ سے شادی کرو گی ‘میں ’بجلی‘ کا کردار ادا کیا جبکہ بعد ازاں وہ ایک ڈانس رئیلٹی شو نچ بلیے میں بھی اپنے دوست کے ساتھ شریک ہوئیں ۔

مزید : تفریح