منظور احمد وٹو اور سید مخدوم احمدپیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر 2018کے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے: شاہ محمودقریشی

منظور احمد وٹو اور سید مخدوم احمدپیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر 2018کے انتخابات میں حصہ ...
 منظور احمد وٹو اور سید مخدوم احمدپیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر 2018کے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے: شاہ محمودقریشی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ منظور احمد وٹو اور سید مخدوم احمدپیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر 2018کے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے ۔ جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “ میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی کے دو اہم رہنما اس مرتبہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے ، ان رہنماﺅں میں منظور احمد وٹو اور سید مخدوم احمد شامل ہیں۔یہ اس حوالے سے حیران کن کے منظور احمد وٹو پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر ہیں جبکہ سید محمود احمد بھی پیپلز پارٹی کے اہم رہنما ﺅں میں شمار ہوتے ہیں اور پیپلز پارٹی کے سابقہ دور حکومت میں وہ گورنر پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔

 

 

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...