کسی پاکستانی فلم میں میرا کردار مضبوط ہوا تو اس میں ضرور کام کروں گی :ماورا حسین

کسی پاکستانی فلم میں میرا کردار مضبوط ہوا تو اس میں ضرور کام کروں گی :ماورا ...
کسی پاکستانی فلم میں میرا کردار مضبوط ہوا تو اس میں ضرور کام کروں گی :ماورا حسین

  

لاہور(آئی این پی) اداکارہ ماورا حسین نے کہاہے کہ متعدد بھارتی فلمسازوں کی جانب سے نئی فلموں کی پیشکش ہو رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران ماوراحسین نے کہا کہ بھارت میں کام کرنا اور وہاں سے کامیابی سمیٹنا کسی پاکستانی کے لئے اعزاز کی بات ہے کیونکہ بالی ووڈ کی انڈسٹری میں درجنوں نہیں بلکہ سینکڑوں اداکارائیں موجود ہیں اور ان میں سے ٹاپ ٹین اداکاراں کے مقابلے کے لئے کسی پاکستانی اداکارہ کی کامیابی میرے نزدیک قابل فخر ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ماورا حسین نے کہاکہ بھارت میں فنکار کو کسی قسم کے کوئی پریشر کا سامنا نہیں کرنا پڑتا البتہ اگر کسی پاکستانی فلم میں میرا کردار مضبوط ہوا تو ضرور اس میں بھی کام کروں گی ۔

مزید : تفریح