حکومت میں آکر فوری بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کریں گے:جہانگیر ترین

حکومت میں آکر فوری بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کریں گے:جہانگیر ترین
حکومت میں آکر فوری بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کریں گے:جہانگیر ترین

  

 لا ہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت میں آکر فوری بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کرے گی،ملک کے تمام تھانوں میں تقرریاں میرٹ پر کی جائیں گی ۔ دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوکریاں میرٹ پر پیدا کی جائیں گی جبکہ کاشتکاروں کوسہولیات دیں گے جو کام سابق حکومتیں نہیں کر سکیں وہ ہم کر کے دکھائیں گے ۔جہانگیر ترین نے کہا کہ ادارے ٹھیک کرنے کے لئے آزاد بورڈ بنائے جائیں گے اور سٹیٹ بینک کو حقیقت میں خودمختار کردیا جائے گا ، ایک سو روز میں پولیس کا نظام بہتر کردیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے جو ظلم کیا ہے وہ تاریخ میں لکھا جائے گا ۔ کسی حکومت نے بھاشا ڈیم پر توجہ نہیں لیکن ہم یہ کر دکھائیں گے ۔پاکستان سٹیل اور پی آئی اے کوفعال کیا جائے گاکیونکہ ہم آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا چاہتے ۔

مزید : قومی