فہمیدہ مرزاکا جھگڑا عوام کیلئے نہیں ذاتی مفادات کیلئے ہے :نفیسہ شاہ

فہمیدہ مرزاکا جھگڑا عوام کیلئے نہیں ذاتی مفادات کیلئے ہے :نفیسہ شاہ

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے الزامات کے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیس تو خود فہمیدہ مرزا اور ان کے خاندان کیخلاف بنتا ہے ، یہ دونوں میاں بیوی سرکاری ملازم تھے اور ان کا تعلق حیدر آبادسے تھا لیکن انہوں نے بدین میں محل بنائے ، شوگر ملیں بنائیں اور قرضے معاف بنائے ۔ دنیانیوز کے پروگرام ”دنیا کامران کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سپیکر قومی اسمبلی رہیں اور ان کے خاوند وزیر رہے سارا کچھ ان کے پاس تھا لیکن انہوں نے بدین میں پانی کا مسئلہ حل نہیں کیا ،یہ دونوں پیپلز پارٹی سے مستفید ہوتے رہے ہیںخود ذو الفقار مرزا کہتے ہیں کہ میر ے پاس جو کچھ ہے وہ سب شہید بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کی دین ہے لیکن ان کا شور محض ذاتی مفادات کیلئے ہے اور ذاتی مفاد کو سیاست میں لیکر نہیں آناچاہئے کیونکہ ان کا سارا جھگڑا ذاتی مفادات کا ہے ۔جب پارٹی نے ان کو نوازرہی تھا اس وقت بدین کا پانی منرل واٹر کی طرح تھا کیونکہ یہ سپیکر قومی اسمبلی تھیں اور ان کے خاوند صوبائی وزیر داخلہ تھے ۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...