ایران اور دنیا کے فیصلے کرنے والا امریکہ کون؟ہم جو کام کررہے ہیں وہ کرتے رہیں گے:حسن روحانی

ایران اور دنیا کے فیصلے کرنے والا امریکہ کون؟ہم جو کام کررہے ہیں وہ کرتے رہیں ...
ایران اور دنیا کے فیصلے کرنے والا امریکہ کون؟ہم جو کام کررہے ہیں وہ کرتے رہیں گے:حسن روحانی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران اور دنیاکے فیصلے کرنے والا امریکہ کون ہوتا ہے ؟ہم جو کام کررہے ہیں وہ کرتے رہیں گے۔

امریکہ وزیر خارجہ ما ئیک پومیو کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران اوردنیاسے متعلق فیصلے کرنےوالے ما ئیک پومپیوکون ہوتے ہیں؟وہ ایران اوردنیاسے متعلق فیصلے نہیں کرسکتے۔ان کامزید کہنا تھا کہ ایران اپنے ساتھی ممالک کےساتھ اپنے ر استے پرثابت قدم رہے گا۔

خیال رہے اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے پابندیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کو یورینیئم کی افزودگی روکنی ہو گی اور تمام جوہری سائٹس تک مکمل رسائی دینی ہو گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے مزید میزائل تجربات قبول نہیں اور اس کے لیے ہم تہران پر مالی دباو¿ بڑھائیں گے۔

مزید : بین الاقوامی