”اگر ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے دوران کوئی فکسر گراﺅنڈ میں نظر آیا تو ۔۔۔“آئی سی سی نے میچ فکسرز کو واضح پیغام بھجواتے ہوئے بڑا قدم اٹھا لیا

”اگر ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے دوران کوئی فکسر گراﺅنڈ میں نظر آیا تو ۔۔۔“آئی سی ...
”اگر ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے دوران کوئی فکسر گراﺅنڈ میں نظر آیا تو ۔۔۔“آئی سی سی نے میچ فکسرز کو واضح پیغام بھجواتے ہوئے بڑا قدم اٹھا لیا

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ورلڈ کپ سے قبل آئی سی سی نے میچ اور سپاٹ فکسرز کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا ۔آئی سی سی نے ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی تمام 10ٹیموں کے ساتھ تاریخ میں پہلی مرتبہ اینٹی کرپشن افسران تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیااور ان فکسرز کو وارننگ جاری کردی گئی ہے کہ وہ انگلینڈ کا رخ کرنے کا نہ سوچیں جبکہ ان کی تمام تر معلومات برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو بھی فراہم کردی گئی ہیں تاکہ انگلینڈ آنے پر انہیں فوراً حراست میں لیا جا سکے۔

تمام دس ٹیموں کے ساتھ ساتھ ایک ایک اینٹی کرپشن افسر ہونے کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ کے تمام 48میچوں کی نگرانی کے لیے دو تفتیش کار اور ثبوت اکٹھا کرنے کے لیے ایک اینالسٹ بھی تعینات کیا جائے گا۔آئی سی سی نے اپنے ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے ان فکسرز کو پیغام بھجوا دیا ہے کہ اگر وہ ساڑھے 6 ہفتوں تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ کے کسی بھی میچ میں نظر آئے تو انہیں میدان سے اٹھا کر باہر پھینک دیا جائے گا۔

مزید : کھیل