ایران نے اپنے ایٹمی پلانٹ میں انتہائی خطر ناک کام شروع کردیا

ایران نے اپنے ایٹمی پلانٹ میں انتہائی خطر ناک کام شروع کردیا
ایران نے اپنے ایٹمی پلانٹ میں انتہائی خطر ناک کام شروع کردیا

  

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے اپنے ایٹمی پلانٹ میں کم افزدوہ یورنیم کی پیداوار میں چار گنا اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ایران نے کم افزودہ یورنیم کی پیداوار میں چار گنا اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یورنیم کی یہ اضافی پیداوار نطنز جوہری پلانٹ پر ممکن بنائی جائیگی ۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت پر کیا گیا ہے، جب ایک ہفتہ قبل ہی تہران حکومت نے بین الاقوامی جوہری معاہدے کی کچھ ذمہ داریاں پوری نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت ایران کو تین سو کلوگرام تک کم افزودہ یورنیم کی تیاری کی اجازت تھی ۔

مزید : بین الاقوامی