لیسکو کی گاڑی کے نیچے آکر بچہ جاں بحق

لیسکو کی گاڑی کے نیچے آکر بچہ جاں بحق
لیسکو کی گاڑی کے نیچے آکر بچہ جاں بحق

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں لیسکو کی گاڑی کے نیچے آکر بچہ جاں بحق ہو گیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے نیو مزنگ میں لیسکو کی گاڑی کے نیچے آ کر بچہ جا ں بحق ہو گیا جس کی شناخت صبیح اللہ کے نام سے ہوئی ۔رپورٹس کے مطابق ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا ۔بچہ کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی دوسری جانب بچے کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ تھانہ سمن آباد کی پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور