ڈولفن فورس کا شہریوں سے تصادم!

ڈولفن فورس کا شہریوں سے تصادم!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور میں ساندہ کے علاقے میں بند روڈ پر ڈولفن فورس اور شہریوں کے درمیان تصادم بڑا چونکا دینے والا اپنی نوعیت کا پہلا واقع ہے، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ملک میں جاری جرائم کی شرح میں اضافہ ہوتا جائے گا۔خبروں کے مطابق ڈولفن فورس نے ”ون ویلنگ“ کرنے والوں کو روکا، ان سے تکرار کی اور بعد ازاں ڈنڈوں سے ان لوگوں کو پیٹا حتیٰ کہ دکانوں پر کھڑے نوجوان بھی ڈولفن فورس کی زد میں آ گئے اور انہوں نے براہ راست حملہ کرکے ڈنڈوں سے ان کو مارا اس صورت حال نے اس وقت نئی شکل اختیار کر لی جب نوجوانوں کی حمائت میں شہریوں نے پولیس چوکی کا گھیراﺅ کر لیا اور یوں پولیس اور شہریوں کے درمیان براہ راست تصادم ہوا۔یہ واقع اپنی نوعیت کے حوالے سے تشویش کا باعث ہے اور اسے بہترین تعلیم ہی سے روکا جا سکتا ہے کہ تحفظ کے ضامن پولیس والوں کا تصادم ایک نئے مسئلہ کی نشاندہی کرتا ہے جو بڑھ گیا تو کوئی خطرناک صورت بھی اختیار کر سکتا ہے، لہٰذا پولیس کے اعلیٰ حکام اور صوبائی حکومت کو مداخلت کرکے اس واردات میں انصاف سے کام لینا چاہیے کہ بات بڑھے گی تو پھر تصادم بھی بڑھتے جائیں گے جو ملک کے موجودہ حالات میں درست نہیں، اس سلسلے میں اعلیٰ سطح پر مداخلت کرکے مستقبل میں ایسے واقعات کو روکا جائے۔

مزید :

رائے -اداریہ -