سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی ، ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلر گرفتار کرلئے

سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی ، ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلر گرفتار کرلئے
سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی ، ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلر گرفتار کرلئے

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ دو کلرز کوگرفتار کرلیاہے ، ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھے ۔

دنیا نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیاہے ، گرفتارملزموں کاتعلق ایم کیوایم لندن سے ہے،ٹارگٹ کلرزکی شناخت عاقب گولڈن اورعامربھیاکے نامو ں سے ہوئی ہے ۔

ایس پی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم عاقب ٹارگٹ کلنگ،دہشتگردوں کواسلحہ فراہم کرنے میں ملوث جبکہ ملزم عامرٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری میں ملوث ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی