نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت کی سماعت آج ہو گی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی ،اسلام آبادہائیکورٹ کا ڈویژنل بنچ درخواست کی سماعت کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاںنوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیادوںپر ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے ۔نوازشریف نے وکیل خواجہ حارث کے ذریعے ضمانت کیلئے درخواست دائر کی ،درخواست میں چیئرمین نیب ،سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت اوراحتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کی رائے مطابق نوازشریف کی جان کو خطرہ ہے،تناﺅ کی کیفیت نوازشریف کی جان کیلئے خطرہ ثابت ہو سکتی ہے ،درخواست میں یوکے ،امریکا اور سوئٹزرلینڈ کے سپیشلسٹ کی رائے کو شامل کیا گیا ہے۔اسلام آبادہائیکورٹ کا ڈویژنل بنچ درخواست پر آج سماعت کرے گا،ڈویژنل بنچ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ہے۔