جعلی اکاﺅنٹس کیس، آصف زرداری اور فریال تالپور احتساب عدالت پہنچ گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت میں جعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت آج ہو گی ،سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نیب کیس میں احتساب عدالت پہنچ گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت آج ہو گی ،سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نیب کیس میں احتساب عدالت پہنچ گئے ،آصف زرداری اور فریال تالپور کی آج یہ پانچویں پیشی ہے،کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کر رہے ہیں ،سابق صدرآصف زرداری کی احتساب عدالت طلبی پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،جعلی بینک اکاو¿نٹس کیس میں احتساب عدالت نے تمام ملزمان کو طلب کر رکھا ہے،ریفرنس میں آصف زرداری، فریال تالپور، حسین لوائی، زین ملک سمیت 30 ملزمان نامزد ہیں،احتساب عدالت میں آصف زرداری8اپریل،16اپریل،29اپریل اور9مئی کو پیش ہوئے۔
اسلام آباد پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے احتساب عدالت کی سیکیورٹی سنبھال لی،احتساب عدالت کے احاطے میں پیپلزپارٹی کارکنوں سمیت تمام غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہے،گزشتہ سماعت پر نیب تفتیشی افسرمحمد علی ابڑو زخمی ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے، نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ریفرنس کی 28 کاپیاں تیار ہیں،باقی کیلئے وقت درکار ہے،عدالت نے آج تمام ملزمان کوریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کررکھی ہے۔